کوٹ ادو، میونسپل کمیٹی جناح ہال میں یوم تکریم شہدا کی تقریب کا انعقاد

26 مئی ، 2023

کوٹ ادو (نامہ نگار ) کوٹ ادو میں تحصیل انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے یوم تکریم شہدا منایا گیا، اس موقع پر پاک فوج کے شہیدکیپٹن (ر) صغیر عباس کی قبر پراسسٹنٹ کمشنر اصغراقبال لغاری، ایس ڈی پی اوثناء اللہ مستوئی نے حاضری دی، بعد ازاں میونسپل کمیٹی جناح ہال میں یوم تکریم شہدا پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کےلئے دعا بھی کی گئی۔