کروڑلعل عیسن:رشوت کی وصولی ،عدالتی اہلمد اورنائب قاصد کیخلاف مقدمہ

26 مئی ، 2023

کروڑلعل عیسن(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج کروڑ کے اہلمد اورنائب قاصد کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن لیہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ملزمان پرکرپشن کے سنگین الزامات انکوائری رپوٹ کی روشنی میں مقدمات کااندراج عمل میں لایاگیا تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کروڑ کے اہلمد شعیب حسن اورنائب قاصد شمروزعلی کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن لیہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ کااندراج ریڈرایڈیشنل سیشن جج نعیم اللہ شاہ کی مدعیت میں کیاگیا متن کے مطابق دونوں اہلکاروں نے مبینہ طورپر اپیل دہندہ سے فیصلہ حق میں کروانے کیلئے 3 لاکھ روپئے وصول کئے جس کے بعد معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے پاس گیا جس پر انکوائری کرائی گئی انکوائری رپوٹ کی روشنی میں دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔