میلسی، پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا طالبعلم شیخوپورہ سے بازیاب

26 مئی ، 2023

میلسی (نامہ نگار ) چند روز قبل ایف ایس سی کا پیپر دے کر پراسرار طور پر غائب ہونے والے نوجوان کو میلسی پولیس نے شیخوپورہ سے بازیاب کروالیا،تفصیل کے مطابق تین روز قبل ڈاکٹر نوید احمد کا بیٹا محمد احمد ڈگری کالج میلسی سے ایف ایس سی کا پیپر دینے کے بعد پرا سرار طور پر غائب ہو گیا جسے اغوا کر لیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا، تاہم پولیس نے گزشتہ روز محمد احمد کو شیخوپورہ سے بازیاب کرلیا گیا، بتایا گیا ہے کہ نوجوان اپنے گھر والوں سے ناراض ہونے کی وجہ سے تبلیغی مرکز شیخوپورہ چلا گیا تھا۔