چوک سرورشہید،یوم تکریم شہداپرگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائےخواتین میں خصوصی تقریب

26 مئی ، 2023

چوک سرور شہید (نامہ نگار) یوم تکریم شہدا کے موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور سٹاف ممبرز نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر طالبات نے اپنی تقریروں کے ذریعے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ تقریب کا اختتام پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین چوک سرورشہید کی پرنسپل میڈم نصرت بیگم نے کہا کہ شہید قوم کا فخر اور سرمایہ ہوتے ہیں، مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، زندہ قومیں اپنے شہداکو ہمیشہ یاد رکھا کرتی ہیں۔