راولپنڈی(ایجنسیاں)یوم تکریم شہداء پر ملک بھر میں تقاریب‘ریلیاں‘شہداءکی قبروں پر حاضری ‘پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ‘مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میںیادگارشہدا پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تھے۔تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی جن میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔ دریں اثناءپاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ9مئی کو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘شہداءکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیرنے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیات جاوداں عطا فرما دی، ان کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا،پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ انہوں نےکہا کہ شہداء کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں صوبوں سے رقم کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آباد سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشاورہ دیا ہے کہ وہ...
لاہورلاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے پر اتفاق...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے...