پشاور(ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی ملکی تاریخ کا تاریک دن ہے‘ 75 سالہ تاریخ میں کسی کو بھی ایسا کرنے کی جرات نہیں ہوئی جو عمران خان اور اس کے حواریوں نے کیا ہے‘ 9مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میںکوئی فرق نہیں ‘تاریخی اور قومی ورثوں کو جلا نا کہاں کی حب الوطنی ہے ؟فوجی تنصیبات اور سول املاک پر حملہ کرنے والے، اکسانے والے، ہدایات دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم نے عمران نیازی کا مکروہ چہرہ اور دوغلا پن دیکھ لیا ہے، جن پر پہلے اپنی حکومت ہٹانے کی سازش کا الزام لگایا انہی سے آج مدد مانگ رہا ہے۔ جمعرات کو گورنر ہاؤس پشاور میں سیاسی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ9مئی کو پورے ملک میں دہشتگردی کی گئی‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سول املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، عمران نیازی کے حکم پر جتھوں نے یہ شرپسندی کی‘75سال میں کسی کو اس طرح کرنے کی جرأت نہیں ہوئی‘بڑی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ سول املاک پر حملے کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی اور انہیں شواہد کے ساتھ کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا جبکہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے آئین نے افواج پاکستان کو جو اختیار دیا ہے اس کے تحت کارروائی کی جائے گی‘ ذمہ داروں کے خلاف قانون پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، جو بھی ملوث پائے گئے ان کے ساتھ قطعاً کوئی رعایت نہیں ہو گی کیونکہ اگر انہیں قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔اب قانون حرکت میں آئے گا۔قبل ازیں شہباز شریف نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ،تاریخی اور قومی ورثوں کو جلا نا کہاں کی حب الوطنی ہے ؟ اس سے بڑھ کر کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی‘ شرپسندوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا ضرور ملے گی تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ ایسی جرات نہ کرسکے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل...
اسلام آباد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو...
اسلام آبادامن کی نوبل یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر...
اسلام آباد وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ ہاؤس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 20 کے چیف سائنٹفک آفیسر حفیظ اللہ کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کے...
راولپنڈی امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کےبل پر دستخط کر دیے ،امریکا میں ایک ہفتے کے اندر قومی سلامتی پیکج کو...
راولپنڈی محکمہ اسپشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے 17 ہسپتال میں نئے ایم ایس تعینات کردئیے، ان مین ڈاکٹر...
اسلام آباد تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا...