اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فیصلے کیخلا ف دائرالیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریما رکس دئیے ہیں کہ کب تک انتخابات آگے کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے،الیکشن میں تاخیر ہو تو منفی قوتیں حرکت میں آجاتی ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد دیکھنا ہوگا انتخابات 8اکتوبر کو بھی ممکن ہیں یا نہیں، عدالت نے نظرثانی کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی،چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاآپ نے خود کہا ہے کہ آئین کی روح جمہوریت ہے تاریخ میں ہم حقوق کی قربانیاں دیتے رہے ہیں 3 بار دے چکے ہیں اور پھر اسکے نتائج ہوتے ہیں ضروری ہے کہ عوام کو اپنا فیصلہ دینے کا موقع ملے ہم آئین کے محافظ ہیں ہمیں ہر صورت اسکا دفاع کرنا ہے الیکشن میں تاخیر ہو تو منفی قوتیں حرکت میں آجاتی ہیں الیکشن کمیشن شفاف اور مضبوط ہو تو مداخلت نہیں ہو سکتی ، الیکشن کمیشن نے خود حل نہیں نکالااب عدالت کو ہی اصول وضح کرنا ہو گا یہ مسئلہ انتظامی طور پر حل ہو سکتا ہےالیکشن کمیشن خود ہی غیر فعال ہے اسکی استعدادکار میں اضافے کی ضرورت ہے آئین کی منشاء ہے کہ حکومت منتخب ہی ہونی چاہئے بظاہر 8 اکتوبر کی تاریخ صرف قومی اسمبلی کی وجہ سے دی گئی تھی حکومت جو کہتی ہے الیکشن کمیشن خاموشی سے مان لیتا ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے سوال اٹھایا کہ اگر صوبائی اسمبلی 6 ماہ میں تحلیل ہو جائے تو کیا ساڑھے 4سال تک نگران حکومت ہی رہے گی؟ یاقومی اسمبلی کی تحلیل کا انتظار کیا جائیگا؟چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی طور پر کیسے ممکن ہے کہ منتخب حکومت چھ ماہ اور نگراں حکومت چار سال تک قائم رہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ نگران حکومت صرف اسلئے آتی ہے کہ کسی جماعت کو سرکاری سپورٹ نہ ملے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل...
اسلام آباد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو...
اسلام آبادامن کی نوبل یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر...
اسلام آباد وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ ہاؤس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 20 کے چیف سائنٹفک آفیسر حفیظ اللہ کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کے...
راولپنڈی امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کےبل پر دستخط کر دیے ،امریکا میں ایک ہفتے کے اندر قومی سلامتی پیکج کو...
راولپنڈی محکمہ اسپشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے 17 ہسپتال میں نئے ایم ایس تعینات کردئیے، ان مین ڈاکٹر...
اسلام آباد تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا...