اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالتی تاریخ کا نیا واقعہ، چیف جسٹس نے آڈیولیکس کمیشن کیخلاف لارجربینچ تشکیل دیدیا، چیف جسٹس عمرعطاءبندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ عمران خان ودیگرکی درخواستوں کی آج سماعت کریگا ،سپریم کورٹ میں آج بروز جمعہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم آڈیولیکس کمیشن کی تشکیل کیخلاف دائر کی گئی عمران خان وغیرہ کی آئینی درخواستوں کی سماعت ہوگی ، چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل پانچ رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کریگا،یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے بعض ججوں سے متعلق قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر لیک ہونیوالی آڈیو گفتگوکی حقیقت جاننے کیلئے20 مئی کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل تین رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا تاہم کمیشن کے تشکیل کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد ایس زبیری ، سیکرٹری مقتدیر اختر شبیر اور عمران خان نے آئینی درخواستیں دائر کی ہیں جس پرچیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے لارجربنچ تشکیل دیدیاہے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں صوبوں سے رقم کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آباد سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشاورہ دیا ہے کہ وہ...
لاہورلاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے پر اتفاق...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے...