کراچی ( تجزیہ ، زیب النسا برکی) 9 مئی کے بعد عمران خان کو 10 دن لگے کہ وہ فوجی اور سویلین انفراسٹرکچر اور عمارتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کریں۔ اور جو مذمت انہوں نے کی وہ بھی ان کے ناقدین کی نظر میں دوٹوک مذمت نہیں تھی بلکہ یہ ملفوف سی مذمت ہے۔عمران خان شروع دن سے ہی اپنے آپ کو یہ کہہ کر 9مئی کے واقعات سے دور رکھتے آٗے ہین کہ وہ تو اس دن جیل میں تھے۔ دراصل یہ بات نوٹ کی ئگی ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین نے 19 مئی تک حملوں کی کھلے عام مذمت نہیں کی ۔19 مئی کو جب انہون نے پریس کانفرنس کی تو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ کون ہوگا جو لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس کو جلائے جانے کی مذمت نہ کرے۔ مجھے پاکستان بھر میں کوئی ایک شخصی بتائیں جس نے ایسانہ کیا ہو۔ اسی پریس ٹاک میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس پرانی عمارت کے جلائے جانے کا لزام ہم پر ایک مقصد کے تحت دھراجارہا ہے۔ اپنی 27 سالہ ( سیاسی کیرئیر ) میں میں نے کبھی جلاؤ گھیراو نہیں کیا۔ میں نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی بات کی ہے جو کہ آئین اور قانون کے اندر ہو۔تاہم ان کے ناقدین اس مذمت کو کافی نہیں سمجھتے بالخصوص وفاقی حکومت نے 9 مئی کے حملوں پر عمران خان کی مذمت کو یہ کہتے ہوئے مستردکر دیا ہےکہ جو چیز کرنے کی ضرورت تھی وہ تو اپنا جرم تسلیم کرنا تھا کہ وہ اس دن کے واقعات کے پیچھے اصل ماسٹرمائنڈ تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ عمران خان کی ملفوف سی مذمت صدر عارف علوی کی جانب سے جیو کے حامدمیر کو دینے جانے والے اس انٹرویو کے بعد آئی جب انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھلی مذمت کرنا چاہیے۔ صدر نے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کو بھی کہا تھا۔ مذمت کے حوالے سے ہونے والے تنازع کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان نے 20 مئی کو کہا کہ ’’ یہ پروپیگنڈہ تھا کہ میں نے 9 مئی کے تشدد کی مذمت نہیں کی ‘‘۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے حامیوں کو پرامن احتجاج کے علاوہ کچھ کرنے کی جازت نہیں دینگے۔ 19 مئی تک پی ٹی آئی چیئرمین کےلیے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کرنا مشکل تھا اور وہ اگر مگر کے بغیر اور غیر مشروط طور پر ایسا نہیں کر رہے تھے۔ 18 مئی کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کاہ تھا کہ ’’ پی ٹی آئی ہمیشہ ایک پرامن جمہوری جماعت رہی ہے۔ اس امرکی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں میں نے بردباری دکھائی اور کسی محاذ آرائی سے بچنے کےلیے پرامن حل کاراستہ اختیار کیا خواہ اس کے نتیجے میں مجھے اور میری پارٹی کو دھچکا ہی کیوں نہ لگا ہو۔ میں نے اتھارٹیز سے کہا ہےکہ وہ سرکاری عمارتوں پر ہونے والے حملوں کی شفاف تحقیقات کریں۔ مجھےیقین ہے کہ یہ سب کچھ پی ٹی آئی کاناطقہ بند کرنےکےلیے اسکرپٹڈ ہے۔15 مئی کو انہوں نے کا کہ ’’ ہمارے پر بہت سے شواہد ہیں جو کسی بھی خود مختار انکوائری میں پیش کیے جاسکتے ہیں کہ جلاسنے اور کچھ مقامات پر شوٹنگ کے واقعات ایجنسیوں کے آدمیوں نے کیے یہ وہ لوگ تھے جو افراتفری پیدا کرکے اس کا الزام پی آئی آئی پر لگانا چاہتے تھے تاکہ موجودہ کریک ڈاؤن کےلیے جواز حاصل کیاجاسکے۔ پی ٹی آئی کی تمام صفوں ( ٹیئرز ) سے لوگ چھلانگیں لگا کر اس سے اتر رہے ہین اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کررہے ہیں ۔ عمران خان نے جہاں 9 مئی کے واقعات کو کھلے عام مذمت کی ہے وہیں عمران خان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں پر کھلے عام مذمت نہ کرنے سے کئی سوالات اٹھتے ہیں ۔ یہاں یہ بھی تذکرہ کیاجاسکتا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت نے بار بار اس امر کا اعادہ کیا تھا کہ وہ تشدد نہیں چاہتی اور وہ کھلے بندوں تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ۔ درحقیقیت جیو نیوز کو اپنے اپنے انٹرویوز میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر دونوں نے حملوں پر غیر مشروط مذمت کی تاہم دونوں کا کہنا یہ بھی تھا کہ یہ پی ٹی آٗی کے خلاف ایک سازشی ہے۔ دریں اثنا پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 25مئی 2022کو اپنی تاریخ مٰں یوم سیاہ کے طور پر یادرکھے گی۔پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاوئنٹ سے 25مئی 2022 کو جاری ہونے والے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہےکہ یہ دن ظلم اور طاقت کے غلط استعمال کی کہانی کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ملک کی امپورٹڈ حکومت نے تمام انسنای حقوق کی خلاف ورزی کی ۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں صوبوں سے رقم کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آباد سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشاورہ دیا ہے کہ وہ...
لاہورلاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے پر اتفاق...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے...