کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا کارکن پر اس کے سوا کوئی دباؤ نہیں ہے کوئی زبردستی نہیں ہے، پی ٹی آئی کا کوئی رہنما جیل جانے یا سامنے آنے کو تیار نہیں ہے،ہم تو جیلوں میں جولائی، اگست کے مہینوں کی گرمی میں رہے ہیں، میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی اورقانونی دونوں محاذوں پر سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے، ان میں بعض لوگوں کے خلاف ثبوت ہیں ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں جاسکتے ہیں، ان کو ٹرائل سے ہائیکورٹ میں اپیل آنے تک چھ ماہ تک جیل میں رہنا پڑسکتا تھا پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا کارکن پر اس کے سوا کوئی دباؤ نہیں ہے کوئی زبردستی نہیں ہے، یہ خود کہتے ہیں ہم اپنے عمل پر شرمندہ ہیں اور پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں دیگر ڈھائی تین ہزار افراد بھی مئی کی گرمی میں رہ رہے ہیں، ہم تو جیلوں میں جولائی، اگست کے مہینوں کی گرمی میں رہے ہیں، چنددن یا چند ماہ کی جیل سامنے نظر آنے پر ان کا یہ حال ہے، ہم پر تو انہوں نے سزائے موت کے کیسز بنوائے تھے، ہم اس کے باوجود اپنی جماعت اور لیڈر کے ساتھ کھڑے رہے،پی ٹی آئی کے خلاف شواہد پورے سال پر محیط ہیں، سوشل میڈیا پر یہ جس قسم کی گفتگو اور ذہن سازی کرتے رہے ثبوت موجود ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں تھے چند سو افراد کو انہوں نے ٹریننگ دی تھی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اس نے سیاست میں بغض اور نفرت پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے باقاعدہ منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ نو مئی کے حملے کیے، پاکستان میں کبھی کسی بدترین سیاسی مخالف کا بھی گھر نہیں جلایا گیا ، انہوں نے گھروں، شہداء کی یادگاروں کو جلا کر بے حرمتی کی، پی ٹی آئی کا کوئی رہنما جیل جانے یا سامنے آنے کو تیار نہیں ہے، جب یہ اس طرح چھپیں گے تو پولیس انہیں رشتے داروں، بہن بھائیوں کے گھروں میں تلاش کرے گی۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں صوبوں سے رقم کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آباد سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشاورہ دیا ہے کہ وہ...
لاہورلاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے پر اتفاق...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے...