گھڑی فروش نے تاریخی تحفہ انا کی آگ میں جلا کر بھسم کر دیا، مریم اورنگزیب

26 مئی ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گھڑی فروش نے تاریخی تحفہ انا کی آگ میں جلا کر بھسم کر دیا، بارودی ذہن اور دل میں نفرت کی آگ رکھنے والے گمراہ ظالموں کو جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور نے آزادی اور پاکستان کے قیام کا تاریخ ساز اعلان کیا، جسے جلا دیا گیا، 1932 میں قائم ہونے والا یہ قدیم ترین ریڈیو اسٹیشن ہے۔