اسلام آباد (فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) وزارت خارجہ کے ایک سینئر ڈپلومیٹ آصف درانی کو افغانستان کیلئے پاکستان کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے، وزیراعظم آفس کی جانب سےان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔آصف درانی نے گزشتہ روز اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے ملاقات کرکے بریفنگ بھی لی۔ اس سے قبل یہ ذمہ داریاں محمد صادق انجام دیتے رہے ہیں۔ آصف درانی قبل ازیں افغانستان کے علاوہ ایران، متحدہ عرب امارات میں سفیر رہ چکے ہیں جبکہ دہلی، لندن اور تہران میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ افغانستان کے امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کے مطابق آصف درانی کو ایک مشکل صورتحال میں یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے تاہم کیریئر ڈپولمیٹ اور افغانستان اور پڑوسی ممالک میں سفارتی خدمات انجام دینے اور پس منظر رکھنے کے باعث اسلام آباد اور کابل کے درمیان رابطوں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے حوالے سے ایمبیسڈر آصف درانی سے توقعات میں پیش رفت کا زیادہ تیزی سے امکان موجود ہے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں صوبوں سے رقم کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آباد سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشاورہ دیا ہے کہ وہ...
لاہورلاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے پر اتفاق...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے...