رواں مالی سال معاشی ترقی تنزلی کا شکار مہنگائی متوقع اندازوں سے کہیں زیادہ رہی

26 مئی ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) رواں مالی سال 2022-23پاکستان کی معاشی ترقی تنزلی کا شکار رہی اور تین شعبوں صنعت ، زراعت اور خدمات کے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کیے جاسکے،مہنگائی متوقع اندازوں سے کہیں زیادہ رہی ، زراعت کی گروتھ کی شرح 1.55فیصد رہی جبکہ اس کا ہدف 3.9فیصد مقرر کیا گیاتا ، صنعت کی گروتھ 7.1فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 2.94فیصد رہی اور خدمات کے شعبے کی گروتھ مقررہ ہدف 5.1فیصد کے مقابلے میں 0.86فیصد رہی ، جی ڈی پی کا ہدف 5فیصد مقرر کیا گیا تھالیکن رواں برس پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب ، درآمدات پر پابندی اور آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہونے اور مجموعی معاشی صورتحال میں ابتری کے باعث جی ڈی پی کی گروتھ 0.29فیصد رہی،رواں برس مہنگائی کی شرح متوقع اندازوں سے کہیں زیادہ رہی اور اپریل میں 36.4فیصد پر پہنچ گئی۔