جرمنی کی معیشت تباہ ملک کساد بازاری کا شکار ہوگیا

26 مئی ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) معاشی زوال کے بعد اب جرمنی باضابطہ طور پر کساد بازاری کا شکار ہوگیا ہے اور ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت سمجھے جانے والے ملک جرمنی کی حالت آئندہ ہفتوں میں مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے، دوسری جانب آئی ایم ایف نے برطانیہ میں شرح نمو میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جرمنی کی معیشت زوال کا شکار ہوگئی اور اب یہ کساد بازاری کا سامنا کر رہی ہے۔