امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، یکم جون کی ڈیڈلائن سےقبل ہی ارکان کانگریس رخصت پر چلے گئے

26 مئی ، 2023

واشنگٹن )(اے ایف پی ) امریکی ارکان ایوان نمائندگان سرکاری قرضوں کے حصول کی حدطے کرنے میں ناکامی کے باوجود 10روزہ رخصت پر چلے گئے ۔جبکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا تباہ کن خطرہ سروں پر منڈلارہا ہے ۔ یکم جون کے آنے میں ہفتہ بھر رہ گیا ہے ۔جب حکومت کے پاس قرضے چکانے کے لیے درکار فنڈز نہیں ہوں گے قرضو ںکی از سر نو ادائیگی کا ہدف پورا نہیں کیا جا سکے گا ۔ جس کی وجہ سے امریکی اقتصادیات کے ساتھ دنیا بھر کی منڈیاں بھی لرکھڑا جائیں گی ۔ ارکان کا نگریس چھٹیاں گزار کر اب4جون کو ہی واپس آئیں گے۔ لیکن سینیٹرز یکم جون کی ڈیڈ لائن سے دو روز قبل سر جوڑ کر بیٹھ جائینگے۔لیکن ان کا کردار ری پبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان اور ڈیمو کریٹ صدر جو بائیڈن کے درمیان کسی سمجھوتے کی تو ثیق کےلیے ربراسٹیمپ سے زیادہ کا نہیں ہوگا ۔ اسپیکر ایوان نمائند گان کیون میکار تھی کا کہنا ہے کہ سمجھوتے پر ووٹینگ کی غرض سے ارکان کو 24گھنٹوں کے نوٹس پر طلب کیا جا سکتا ہے ۔جس پر اختلاف رائے میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگی ہے ۔ ری پبلکنز اخراجات میں130ارب ڈالرز تک کٹوتی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔امریکی خزانے پر31ٹریلین ڈالرز قرضوں کا بوجھ ہے ۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ کار پوریشنز یا امیر طبقے پر ٹیکسوں میں اضافے کی حمایت نہیں کرینگے ۔