کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کراچی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرحمتی(Bakheet Ateeq AlRemeithi )نے کہا ہے کہ کراچی میں متحدہ عرب امارات کا قونصل خانہ کراچی کے تاجروں کو ایک دن میں ویزے کا اجرا ء کرے گا ،یہ بات انھوں نے جمعرات کو فیڈریشن ہاوس کے دورے کے موقع پر قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ اور دیگر سے بات چیت میں کیا ،سلیمان چاولہ نے متحدہ عرب امارات کے کراچی قونصل خانے میں اس کے ایشیاء کے سب سے بڑے ویزا سینٹر کے افتتاح اور آپریشنل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان پیپل ٹو پیپل اور بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ سلیمان چاؤلہ نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں، سرمایہ کاروں، برآمد کنندگان، سیاحوں اور طلباء کو کاروبار اور ٹورازم کے لیے اپنی ترجیحی منزل کے طور پر متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مہمیز کا کام دے گا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں صوبوں سے رقم کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آباد سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشاورہ دیا ہے کہ وہ...
لاہورلاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے پر اتفاق...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے...