مبینہ آڈیو لیکس، 4 افراد کی 27 مئی کو انکوائری کمیشن طلبی

26 مئی ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن نے 27مئی کو 4 افراد کو طلب کرلیا ہے،صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ایڈووکیٹ طارق رحیم، صحافی عبدالقیوم اور نجم ثاقب شامل،مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین ر کنی انکوائری کمیشن نے اپنی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے 4 افرادکو 27مئی کو طلب کر لیا ہے جن میں صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ایڈووکیٹ طارق رحیم، صحافی عبدالقیوم اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب شامل ہیں۔