لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست 9مئی کے جلاؤ گھیرا ؤ کی آڑ میں جبری علیحدگیوں وغیرہ کے ذریعے ہماری جماعت کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے لیکن جان لیں کہ تحریک انصاف کو نہیں بلکہ ہماری جمہوریت کو کچلا جارہا ہے یعنی براہ راست ہم سے ہماری آزادی چھینی جارہی ہےمگر ہمیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی یہ کوشش ناکام ہوگی ۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ گزشتہ سال 25مئی کو فسطائیت کی گہرائیوں کی جانب ہمارے سفر کا آغاز کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران پی ڈی ایم نے تین لانگ مارچز کئے جن کی اجازت دی گئی مگر ہم پر ریاستی جبر کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔ رات گئے گھروں پر دھاوا بولا گیا اور تحریک انصاف کے ذمہ داران اور کارکنان کو اغواء کیا گیا۔ اس کے بعد جو بھی اسلام آباد پہنچا اسے آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور پولیس کے ہاتھوں پوری وحشت و بربریت سے کچلا گیا۔ ہم میں سے بعض کا خیال تھا کہ یہ ظلم یہیں تک محدود رہے گا مگر یہ تو صرف آغاز ثابت ہوا۔آج پاکستان کی سب سے بڑی وفاقی جماعت کو پوری شدت سے ریاستی جبر کے نشانے پر رکھ لیا گیا ہے۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں صوبوں سے رقم کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آباد سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشاورہ دیا ہے کہ وہ...
لاہورلاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے پر اتفاق...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےبجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے...