اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،پشاور ،کراچی (وقائع نگار، نیوزرپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیز) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور انکے وقار کو مجروح کرنیوالوں کو قوم بھولے گی نہ معاف کریگی، ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائیگا،آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے آرمی چیف نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا پولیس افسران و جوانوں اورپولیس شہداء کے لواحقین سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ فوج ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، شہداء کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے،شہداء کے ورثاءکو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام اورفوج تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہیں اوررہیں گی ۔دریں اثناء شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تکریم شہدا ء پاکستان منایا گیا اس موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرمہمانِ خصوصی تھے تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی جن میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے ، رویت ہلال کمیٹی کے جومودہ اورسابق چیئرمین ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں ،آرمی چیف نے یادگار شہدا ءپر حاضری دی پھول رکھے، فاتحہ خوانی اور شہدا ءکے بلند ی درجات کیلئے دعا کی، تقریب میں موجود شہدا ءکے اہلخانہ ، اساتذہ اورسکول کے بچوں نے یادگار شہدا ءپر پھول رکھے، آرمی چیف نے سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی،سکولز اور شہداء کے بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا ۔ادھر راولپنڈی میں شہداءکے قبرستان کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں استحکام کیلئے حکومت اور عوام مسلح افواج کیساتھ ہیں، شہداء اور غازیوں کی بے حرمتی کرنیوالے اللہ اورقوم کے مجرم ہیں انہیں معاف نہیں کرینگے، وعدہ کرتے ہیں کہ شرپسندوں اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں، وزیراعظم نے کہا کہ ان عظیم شہداء اور سپوتوں نے وطن عزیز کی سالمیت و حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برف پوش پہاڑوں، میدانوں اور صحرائوں میں دشمن سے جنگ لڑی اور اپنی جانیں قربان کر دیں مگروطن پر آنچ نہ آنے دی انکے اپنے بچے یتیم ہو گئے مگر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا لیا آج ان عظیم شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں شہداءکی عظیم مائوں اور بچوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، حکومت اور 22 کروڑ عوام شہداء کی تکریم کیلئے پرعزم ہیں قبل ازیں وزیراعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ شہداءکی قبروں پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور انکی بلندی درجات کیلئے دعا کی،دوسری جانب پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹرزاورپولیس کی شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی گئیں ، کیپٹن سلیمان شہید، میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی قبر پر ورثاء اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا فوج کے دستے نے شہدا کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا ، ملتان ریجن میں بھی شہدا کی قبروں پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، ڈیرہ غازی خان میں پولیس لائن میں یومِ تکریمِ شہدا کی تقریب ہوئی ،چنیوٹ میں یادگارِ شہدا پر پولیس کے دستوں نے سلامی دی ، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،گوجرانوالہ پولیس لائن میں بھی یوم تکریمِ شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی ،کوئٹہ سنٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی ، ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں یومِ تکریمِ شہدا پر تقاریب اور ریلیاں نکالی گئیں ،دیامر میں بھی یوم تکریمِ شہدائے پاکستان منایا گیا ، بنوں میں ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب سے پریڈی گیٹ تک ریلی نکالی۔
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 کی...
اسلام آبادوزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی...
اسلام آباد چھوٹی صنعتوں کیلئے علیحدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی قائم،وفاقی بجٹ میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز کےلئے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال کیلئےصنعتی و برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل...
کراچی سندھ کامالی سال 2023-24 کا 1730ارب روپے کا بجٹ ہفتہ 10 جون کو پیش کیا جائے گا‘یہ سندھ حکومت کا پانچواں...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24ء کا جو فنانس بل جاری کیا ہے ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 761 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے ریسٹورنٹس میں کھانے کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ سے کرنے پر جی ایس ٹی کی شرح 15فیصد...