اسلام اآ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ 9 اور 10 مئی کے دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا 9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں و وطن دشمنوں میں کوئی فرق نہیں انکو قانون و انصاف کے مطابق سزا ضرور ملے گی تاکہ کوئی دوبارہ ایسی جسارت نہ کر سکےجو عمران اور اسکے حواریوں نے کیا 75 سالہ تاریخ میں کسی کو جرات نہیں ہوئی، تاریخی ورثے کو جلانا کہاں کی حب الوطنی ہے ، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کی داد دیتا ہوں، وزیراطلاعات ریڈیو پاکستان کی متاثرہ عمارت کو فوری بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں،ریڈیو پاکستان پشاور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم سب ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت کو دیکھ کر دکھی ہیں یہیں سے 13 اور 14 اگست 1947 کی درمیانی شب آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اور پوری دنیا کوپاکستان کے معرض وجود میں آنے کی نوید سنائی گئی ، ریڈیو پاکستان پشاورسے پاکستان کی نوید سنانے والے ظہور اظہر ، مصطفیٰ ہمدانی جیسے لوگ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے 100 سالہ ریکارڈ کا تباہ ہونا افسوسناک ہے مسلح افواج اور عام شہریوں نے ہمیشہ پاکستان کی حفاظت کی ہے وزیراعظم نے فی الفور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے احکامات جاری کئے جس کاانتظام آج ہی ہو جائیگا ۔دریں اثناء اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اپنے ہیروز، غازیوں اور شہدا اور انکے خاندانوں کیساتھ غیر متزلزل یکجہتی کیلئے آج یوم تکریم شہدا پاکستان منا رہی ہے 9 مئی نے پاکستان کے محافظوں ،معماروں اور اسے کمزور کرنیوالوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے ان لوگوں کےارادے بہت ہی خطرناک تھے اور یہ شرمناک واقعات کی ایک واضح شکل تھی شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنانے ، بے حرمتی کر نے، ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہو کر شرپسندوں نے پاکستان کے نظریہ اور تشخص پر حملے کئے اور ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں قوم اپنے شہداء کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے ہمیں ایسے تمام لوگوں کوبے نقاب کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔دریں اثناء گورنر ہائوس پشاور میں سیاسی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا تاریک دن ہے فوجی تنصیبات اور سول املاک پر حملہ کرنے ، اکسانے ، ہدایات دینے اور منصوبہ بندی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم نے عمران نیازی کا مکروہ چہرہ اور دوغلا پن دیکھ لیا ہے جن پر پہلے اپنی حکومت ہٹانے کی سازش کا الزام لگایا انہی سے آج مدد مانگ رہا ہے 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں اس طرح کی کارروائیاں تو دہشتگرد کرتے ہیں عمران نیازی کے حکم پر جتھوں نے یہ شرپسندی کی انہیں باقاعدہ ہدایات دی گئیں سیاسی جماعتیں احتجاج کرتی ہیں لیکن وہ پرامن ہوتا ہے کبھی کسی نے فوجی تنصیبات پر اس طرح حملے نہیں کئے ۔
اسلام آباد کے الیکٹرک کے نومبر کے ایف سی اے کے حوالے سے نیپر ا میں گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی کے الیکٹرک نے4...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وہ صدر...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلام آباد حساس ڈیٹااورسائبرحملوں سے بچانےکے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیداہوگئے-نجی کمپنی پالو الٹو پین...
اسلام آبادحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے،پیٹرول 3 روپے 47 پیسےفی لٹر اور ہائی سپیڈ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف کو...