اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں آج بروز جمعہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم آڈیولیکس کمیشن کی تشکیل کیخلاف دائر کی گئی عمران خان وغیرہ کی آئینی درخواستوں کی سماعت ہوگی ، چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل پانچ رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کریگا،یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے بعض ججوں سے متعلق قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر لیک ہونیوالی آڈیو گفتگوکی حقیقت جاننے کیلئے20 مئی کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل تین رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا تاہم کمیشن کے تشکیل کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد ایس زبیری ، سیکرٹری مقتدیر اختر شبیر اور عمران خان نے آئینی درخواستیں دائر کی ہیں جس پرچیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے لارجربنچ تشکیل دیدیاہے۔
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 کی...
اسلام آبادوزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی...
اسلام آباد چھوٹی صنعتوں کیلئے علیحدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی قائم،وفاقی بجٹ میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز کےلئے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال کیلئےصنعتی و برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل...
کراچی سندھ کامالی سال 2023-24 کا 1730ارب روپے کا بجٹ ہفتہ 10 جون کو پیش کیا جائے گا‘یہ سندھ حکومت کا پانچواں...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24ء کا جو فنانس بل جاری کیا ہے ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 761 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے ریسٹورنٹس میں کھانے کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ سے کرنے پر جی ایس ٹی کی شرح 15فیصد...