اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرپسندوں اور مسلح جتھوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر مکمل منصوبہ بندی سے حملہ کیا، قیمتی آرکائیو کو جلایا گیا جس کا ازالہ ممکن نہیں، شرپسندوں اور مسلح جتھوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ریڈیو پاکستان پشاور کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2014ءمیں جس طرح ان لوگوں نے سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا تھا اسی طرح مکمل منصوبہ بندی سے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کیا، 9 مئی کو گارڈز اور عملے نے شرپسندوں کو روکنے کی پوری کوشش کی لیکن 10 مئی کو یہ شرپسند اور مسلح جتھے مکمل منصوبہ بندی سے دوبارہ ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ آور ہوئے انکے پاس ڈنڈے اور پٹرول تھا ضلعی انتظامیہ اور ریڈیو پاکستان کے عملے نے عمارت کو بچانے کی بہت کوشش کی اس دوران عملے کے متعدد افراد بھی شدید زخمی ہوئے واقعہ کی ایف آئی آر بھی اسی روز درج کی گئی، وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ عمارت بھی دوبارہ بن جائیگی اور ٹرانسمیٹرز بھی لگ جائینگے لیکن ہمارے تاریخی آرکائیو کو جلایا گیا جس کا ازالہ ممکن نہیں،سرکاری ٹی وی پر حملہ کے بعد ہم نے آرکائیو کو ڈیجیٹل کر دیا تھا یہی پراسیس ریڈیو پاکستان میں بھی جاری تھا ،انہوں نےکہا اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر وہ اس جرم سے بری الذمہ ہو جائینگے تو ایسا ممکن نہیں، 9 مئی دوبارہ نہیں دوہرائی جا سکتی مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ برصغیر میں ریڈیو کا سفر 1927ءمیں شروع ہوا 1935ءمیں خیبر پختونخوا میں ریڈیو کا پہلا ٹرانسمیٹر لگایا گیا 1947ءمیں اسی ریڈیو نے پاکستان کے وجود کا اعلان کیا۔
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 کی...
اسلام آبادوزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی...
اسلام آباد چھوٹی صنعتوں کیلئے علیحدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی قائم،وفاقی بجٹ میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز کےلئے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال کیلئےصنعتی و برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل...
کراچی سندھ کامالی سال 2023-24 کا 1730ارب روپے کا بجٹ ہفتہ 10 جون کو پیش کیا جائے گا‘یہ سندھ حکومت کا پانچواں...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24ء کا جو فنانس بل جاری کیا ہے ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 761 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے ریسٹورنٹس میں کھانے کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ سے کرنے پر جی ایس ٹی کی شرح 15فیصد...