اسلام آباد ( وقائع نگار)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کےموقع پر سپاہی عمران شہید کی بیٹی عذرا سے ملاقات کی ، کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نے پوری قوم کو اشکبار کر دیاتھا سپاہی عمران شہید نے 12 اپریل 2022 میں انگور اڈہ وزیرستان میں وطنِ عزیز کی خاطر اپنا خون خاکِ ارضِ پاک میں شامل کیا سپاہی عمران شہید کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے ہے شہید نے ورثا میں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں ،شہید کی بیٹی نے اپنے پیغام میں 9 مئی یومِ سیاہ کے افسوسناک واقعات کی مذمت کی تھی عسکری زرائع کے مطابق آرمی چیف نے شہید کی بیٹی کو آج جی ایچ کیو کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا آرمی چیف نے انتہائی شفقت اور پیار سے قوم کی بیٹی کو یقین دلایا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں ہونے دینگے، ہر مشکل میں پاک فوج ہمیشہ آپ کیساتھ کھڑی رہے گی ہماری نوجوان نسل خاص کر بچے ملک کے مستقبل کا معمار ہیں پاک فوج آنیوالی نسلوں کیلئے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی خاطر ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی، آرمی چیف نے معصوم بچی سے کہا کہ پوری قوم کو آپکے بابا سپاہی عمران شہید پر ناز ہے اور ملک و قوم کے تمام شہدا ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں۔
اسلام آبادسپریم کورٹ کے جج، جسٹس سید منصور علی شاہ یکم اکتوبر تک مطالعاتی دورے پر امریکا چلے گئے ہیں، جہاں...
اسلام آ بادمالی سال 2023-24 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا،آئندہ عام انتخابا ت کیلئے الیکشن کمیشن نے سیکشن...
اسلام آباد حکومت ایل این جی کی درآمد کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ اسمارٹ میٹرز سے...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں فوجی عدالتوں میں ہونیوالے...
اسلام آباد وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان اقوام...
نیویارک اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے الگ سے ملاقات کی ہے جس...
نیویارک سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہر...