کراچی (رفیق مانگٹ ) ’’مغل بادشاہ اورنگ زیب ظالم نہیں تھا، نہ ہی انہوں نے کسی مندر کو گرانے کا حکم دیا تھا‘‘۔ یہ دعوی گیان واپی مسجد تنازع میں بھارت کی ایک مقامی عدالت میں جمع کرایا گیا۔ مسجد کے احاطے کے سروے کے لیے ہندو فریق کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے، مسجد کمیٹی نے وارانسی کی عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی۔مسلم فریق نے اس دعوے کی تردید کی کہ لارڈ آدی وشویشور مندر پر ایک مسلمان حملہ آور نے حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا تھا اور راجہ ٹونڈل مال نے 1580 عیسوی میں مندر کو اسی جگہ پر بحال کیا تھا۔مسجد کمیٹی نے کہا، نہ تو مغل شہنشاہ اورنگ زیب ظالم تھا اور نہ ہی اس نے وارانسی میں کسی بھگوان آدی وشویشور مندر کو منہدم کیا۔یہ مسجد ’’عالمگیری اور گیان واپی مسجد ‘‘کے نام سے جانی جاتی ہے،ہزاروں سالوں سے موجود ہے۔ یہ کل بھی مسجد تھی اور آج بھی ہے۔ وارانسی اور آس پاس کے اضلاع کے مسلمان یہاں بغیر کسی رکاوٹ کے نماز ادا کرتے رہتے ہیں۔کمیٹی نے کہا کہ مسجد میں گزشتہ سال کوئی شیونہیں ملا تھا اور یہ چیز دراصل ایک فوارہ یا چشمہ تھی۔مسلم فریق نے درخواست پراعتراض کیا جس میں مسلم حکمرانوں کو حملہ آورکہا گیا تھا، اور کہا گیا تھا کہ یہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔ بھارت کے شہر وارانسی یعنی بنارس میں ہندو انتہا پسندوں کے نزدیک گیانواپی مسجد سولھویں صدی کے وشوناتھ مندر کے کھنڈرات پر بنائی گئی ۔ چھٹے مغل بادشاہ اورنگزیب کے حکم پر اس مندر کو سنہ 1669 میں جزوی طور پر منہدم کر دیا گیا تھا۔ اگست 2021 میں، پانچ خواتین نے مقامی عدالت میں گیانواپی مسجد کے احاطے میں واقع شرینگر گوری کے مقام پر پوجا کرنے کے لیے رسائی کی درخواست کی ۔اپریل 2022 میں، ایک سینئر ڈویژن عدالت نے مسجد کے احاطے میں سروے کا حکم دیا۔ یہ سروے مئی 2022 میں مکمل ہوا تھا۔ متنازع عدالتی حکم کے تحت مسجد کے ویڈیو ریکارڈ کے ساتھ سروے کی اجازت کے بعد یہ کہا گیا کہ وہاں پتھر کی ایک ایسی چیز ملی ہے جو کہ ہندو دیوتا شیو کی علامت ہے۔ جبکہ مسجد کی انتظامیہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا اور کہاکہ یہ چشمہ ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ آج 26 مئی جمعہ کو گیانواپی مسجد کے مقام پر اے ایس آئی سروے کرنے کے معاملے کی سماعت کرے گی۔گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا سے کہا کہ وہ اس معاملے پر اگلی سماعت تک گیانواپی مسجد-کاشی وشوناتھ کوریڈور کے اندر شیو کی کاربن ڈیٹنگ نہ کرے۔
واشنگٹنامریکی نشریاتی ادارے کو حاصل کردہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 کی...
اسلام آبادوزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی...
اسلام آباد چھوٹی صنعتوں کیلئے علیحدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی قائم،وفاقی بجٹ میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز کےلئے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال کیلئےصنعتی و برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل...
کراچی سندھ کامالی سال 2023-24 کا 1730ارب روپے کا بجٹ ہفتہ 10 جون کو پیش کیا جائے گا‘یہ سندھ حکومت کا پانچواں...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24ء کا جو فنانس بل جاری کیا ہے ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 761 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے ریسٹورنٹس میں کھانے کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ سے کرنے پر جی ایس ٹی کی شرح 15فیصد...