اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی۔ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پراپیگینڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مذموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی ۔علاوہ ازیں وزیراعظم د شہباز شریف پشاور کے دورہ کے دوران مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کی رہائشگاہ گئے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خیبر پختونخوا کے عہدیداران اور سیا سی کارکنان نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ادھروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں اٹھارہ ماہ سے قید سینیٹر اعجاز احمد چوہدری...
اسلام آبادافغانستان میں سعودی عرب کا سفارتخانہ فعالیت کی طرف پیشرفت کر رہا ہے اور پیر کو افغانستان کے عبوری...
راولپنڈی اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ضلع اٹک میں واقع علاقہ کو تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کی حدودمیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن کے در میان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، مذاکرات کے تنا...
اسلام آباد وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے افغان جنگ کی وجہ سے 90 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے، پاکستان کو 152 ارب...
اسلام آباد سینٹ کے منگل کو شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 13نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، ایوان بالا کا اجلاس...
اسلام آباد حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سےاہم پیشرفت ہوئی ہے ، فریقین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور16...
اسلام آباد چین کی تکنیکی ٹیم رواں ماہ کے آخر تک 6.7 ارب ڈالر کی تخمینہ لاگت سے مین لائن ریل لنک کی تعمیر کے...