لاہور( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ذاتی انتقام نہیں قدرت کے انتقام پر یقین رکھتے ہیں،میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے، جو ہو رہا ہے یہ قدرت کا نظام انصاف ہے،عمران خان کے سیاسی گناہ انکا تعاقب کر رہے ہیں ،اس طرح کا انصاف انسانیت کیلئے سبق آموز ہے،شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے ،جو اسکی بے قدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے عمران خان کے اس موقف کو رد کیا ،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ مریم نواز کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جو انکے والد نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو اس بدلہ لے سکیں۔مریم نواز نے کہا کہ وہ بدلے پر یقین نہیں رکھتیں، انکے مطابق اب عمران خان کے سیاسی گناہ انکا تعاقب کر رہے ہیں ،انہوں نے یہ تسلیم کر لیا کہ نواز شریف کیخلاف انہوں نے خوامخواہ کا محاذ کھول رکھا تھا ،خاص طور انہیں وزارت عظمی کے منصب سے ہٹانے کیلئے عمران خان آلہ کار بنے۔
اسلام آباد کے الیکٹرک کے نومبر کے ایف سی اے کے حوالے سے نیپر ا میں گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی کے الیکٹرک نے4...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وہ صدر...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلام آباد حساس ڈیٹااورسائبرحملوں سے بچانےکے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیداہوگئے-نجی کمپنی پالو الٹو پین...
اسلام آبادحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے،پیٹرول 3 روپے 47 پیسےفی لٹر اور ہائی سپیڈ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف کو...