اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ،عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی دارالحکومت ،اسلام آباد، صوبہ ہائے پنجاب ،خیبر پختونخواء اور بلوچستان میں سویلین حکومت کی مدد کے لئے افواج پاکستان کی طلبی کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ 9 مئی کی دھشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی استدعا کی ہے ،درخواست گزار ،عمران خان نے جمعرات کے روز دائر کی گئی ایک آئینی درخواست میں وفاق پاکستان (بذریعہ سیکرٹری ہائے داخلہ و دفاع ،و کابینہ ڈویژن )، وزیر اعظم میاں شہبازشریف ،سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، مریم نواز ،سابق صدر مملکت آصف زرداری، پی پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو،جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم کے کنوینر ،خالد مقبول صدیقی ،نگران وزیر اعلیٰ ،پنجاب محسن نقوی، اور نگران وزیر اعلیٰ صوبہ کے پی کے ، اعظم خان ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ اورآئی جی اسلام آباد و صوبہ پنجاب وغیرہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا نفاذ غیر اعلانیہ مارشل لا ء ہے ،درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف سے پارٹی رہنمائوں کی جبری علیحدگیوں کو غیرآئینی قرار دے دیا جائے کیونکہ پی ٹی آئی کو زبردستی پارٹی کی رکنیت اور عہدہ چھوڑنے کے ذریعے ختم کرنا آئین کے آرٹیکل 17 کے خلاف ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مبینہ آڈیوز کی بنیاد پر کسی شہری کے خلاف کوئی بھی کارروائی روکی جائے، غیرقانونی آڈیوز کو میڈیا پر نشر کرنے اور آگے پھیلانے سے روکنے کا حکم دیا جائے، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کو روکا جائے۔ سویلین افراد کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے ، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا ٹرائل غیرآئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو کہ ان واقعات کی تحقیقات کرے ۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف...
نیویارکجے شنکر کی پاکستان آمد ، خطے کی موجودہ صورتحال ، پاک بھارت تعلقات میں بریک تھرو کی امید خام خیالی ہے ،...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آ باد ایک سال سے زیادہ عر صہ گزرنے کے با وجود ہائی پاور سلیکشن بورڈ اورسنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ...
کراچی یاد رکھیں کہ معیشت سنبھالنے کا ہمارے پاس آخری موقع ہے، پاکستانی پاور سیکٹر کے سنگین مسائل کا حل کس کے...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا...