راولپنڈی(ایجنسیاں)یوم تکریم شہداء پر ملک بھر میں تقاریب‘ریلیاں‘شہداءکی قبروں پر حاضری ‘پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ‘مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میںیادگارشہدا پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تھے۔تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی جن میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔ دریں اثناءپاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ9مئی کو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘شہداءکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیرنے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیات جاوداں عطا فرما دی، ان کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا،پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ انہوں نےکہا کہ شہداء کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے آڈیو لیکس پر بنائی گئی پار لیمانی کمیٹی ...
لاہور اینٹی کرپشن پنجاب میں 9افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، حسین احمد رضا چودھری...
اسلام آبادوفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے شہریوں کے لیے صحت کارڈ کا اجرا کردیا جس کے ذریعے انہیں دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی...
اسلام آباد عمران خان کے دور حکومت کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے وہ نیب...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے...
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 8 ملزمان کو 14...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا...