اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی۔ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پراپیگینڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مذموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی ۔علاوہ ازیں وزیراعظم د شہباز شریف پشاور کے دورہ کے دوران مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کی رہائشگاہ گئے۔
اسلام آباد قومی احتساب ترمیمی بل 2023ء ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا، پیر کو پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ...
لاہوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا...
کراچی امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو تو پاکستانی روپیہ...
کراچی جیو پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما اور...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے 9مئی کوجی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر...
اسلام آباد مالی سال 2023-24ء کے وفاقی بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی تعداد میں کمی کئے جانے کی تجویز ہے۔ اگرچہ ود...
اسلام آبادذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ریلوے میں ہر روز سفر کرنیوالے لاکھوں مسافروں سے...