آصف درانی افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندہ مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (فاروق اقدس/خصوصی رپورٹ) وزارت خارجہ کے ایک سینئر ڈپلومیٹ آصف درانی کو افغانستان کیلئے پاکستان کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے،وزیراعظم آفس کی جانب سےان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔آصف درانی نے گزشتہ روز اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے ملاقات کرکے بریفنگ بھی لی۔ اس سے قبل یہ ذمہ داریاں محمد صادق انجام دیتے رہے ہیں۔