پاکستان نے امریکی کانگریسی خط کو حقائق کے برعکس قرار یدیا

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے امریکی کانگریسی خط کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ کیا جا رہا ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد تمام اقدامات پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہو رہے ہیں۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان کہاکہ امریکی کانگریس کی طرف سے بھیجے گئے حقائق خط میں درست نہیں پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان دوطرفہ سیاسی مشاورت کیلئے 31 مئی سے یکم جون تک آذربائیجان اور جارجیا کا دورہ کریں گے۔