لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ گزشتہ سال 25 مئی کو فسطائیت کی گہرائیوں کی جانب ہمارے سفر کا آغاز کیا،تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے3 سال کے دوران پی ڈی ایم نے3 لانگ مارچز کئے جن کی اجازت دی گئی مگر ہم پر ریاستی جبر کے پہاڑ توڑ دیے گئے , اپنے تفصیلی ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور صحافیوں کا وہ گروہ جو اس یزیدیت پر اچھل کود کرنے اور خوشیاں منانے میں مصروف ہیں، وہ جان لیں کہ اس سب سے تحریک انصاف کو نہیں بلکہ ہماری جمہوریت کو کچلا جارہا ہے یعنی براہِ راست ہم سے ہماری آزادی چھینی جارہی ہےپاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو بلاخوفِ احتساب پوری شدت سے ریاستی جبر کے نشانے پر رکھ لیا گیا ہے۔ سینئر قائدین سمیت دس ہزار سے زائد کارکنان اور سپورٹرز زندانوں کی نذر کر دیے گئے ہیں جبکہ بعض کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ”جبری علیحدگیوں“ وغیرہ کے ذریعے جماعت کو توڑنے کی کوششیں اور کارکنان پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلا ئے جارہے ہیں ۔
اسلام آباد قومی احتساب ترمیمی بل 2023ء ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا، پیر کو پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ...
لاہوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا...
کراچی امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو تو پاکستانی روپیہ...
کراچی جیو پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما اور...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے 9مئی کوجی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر...
اسلام آباد مالی سال 2023-24ء کے وفاقی بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی تعداد میں کمی کئے جانے کی تجویز ہے۔ اگرچہ ود...
اسلام آبادذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ریلوے میں ہر روز سفر کرنیوالے لاکھوں مسافروں سے...