مغل بادشاہ اورنگزیب ظالم نہیں تھا ، بھارتی عدالت میں جواب

26 مئی ، 2023

کراچی (رفیق مانگٹ ) ’’مغل بادشاہ اورنگ زیب ظالم نہیں تھا، نہ ہی انہوں نے کسی مندر کو گرانے کا حکم دیا تھا‘‘۔ یہ دعوی گیان واپی مسجد تنازع میں بھارت کی ایک مقامی عدالت میں جمع کرایا گیا۔ مسجد کے احاطے کے سروے کے لیے ہندو فریق کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے، مسجد کمیٹی نے وارانسی کی عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی۔مسلم فریق نے اس دعوے کی تردید کی کہ لارڈ آدی وشویشور مندر پر ایک مسلمان حملہ آور نے حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا تھا اور راجہ ٹونڈل مال نے 1580 عیسوی میں مندر کو اسی جگہ پر بحال کیا تھا۔