آرمی چیف کا شہدائے وفاقی پولیس کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کا اعلان سپاہی عمران شہید کی بیٹی سے ملاقات

26 مئی ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہدائے وفاقی پولیس کےلیے اڑھائی کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے،یہ تمام شہداء کے ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے شہداء کے ورثاء کو خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں ۔ جنرل سید عاصم منیر نے سپاہی عمران شہید کی بیٹی عذرا سے ملاقات کی ، کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نے پوری قوم کو اشکبار کر دیاتھا آرمی چیف نے شہید کی بیٹی کو جی ایچ کیو کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا آرمی چیف نے انتہائی شفقت اور پیار سے قوم کی بیٹی کو یقین دلایا کہ شہدا ، ہر مشکل میں پاک فوج ہمیشہ آپ کیساتھ کھڑی رہے گی۔