پاکستان کی بقا کیلئے شہدا ءکا کردار ناقابل فراموش ،عامر میر

26 مئی ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ شہدا ءکی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج حکومت نے یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے۔کیونکہ آزاد اور خودمختار پاکستان کی بقا کیلئے شہدا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ عامر میر نے کہا کہ پاک فوج پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور شہدا کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔