عسکری املاک پر حملے، ہرکڑی زمان پارک سےملنے لگی، مزید 120ملزمان کی گرفتاری کی تیاری

26 مئی ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے)عسکری املاک پر حملوں کی ہرکڑی زمان پارک سےملنے لگی، لاہور پولیس نے مزید 120ملزمان کی گرفتاری کی تیاری کرلی۔ زمان پارک سے جاکر جناح ہاؤس پرحملے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ملزموں کے شناختی کارڈز کے ساتھ ریکارڈ تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا ۔