یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن:گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں مین 69 روپے تک اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں18 سے 76 روپے فی لٹرتک کمی کر دی ہے ، اس کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔