بجلی کی قیمتوں میں 79 پیسے فی یونٹ اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

26 مئی ، 2023

لاہور(جنگ نیوز) بجلی صارفین کے لیے بُری خبر، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔