FIAکاپیٹرولیم ڈویژن میں میگا کرپشن کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیٹرولیم ڈویڑن میں میگا کرپشن کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا، اسلام آباد، کراچی اور ملتان زونز میں تحقیقات کی جائیں گی۔پیٹرولیم ڈویژن میں میگا کرپشن کیس میں کرپشن انکوائری رپورٹ نے 2007ء تا 2009ء آڈٹ پیراز میں ملزمان کو کلئیر قرار دیا تھا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔