اسلام آباد ،لاہور،ملتان(جنگ نیوز)جیل کی مشکلات کا سامنا کرنا مشکل ہے، تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی عمران خان کو چھوڑ دیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے علاوہ خالد عزیز لون نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں ، ہر پاکستانی کیلئے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔ملیکہ بخاری نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتی ہوں بحیثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں، چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔پارٹی اور سیاست چھوڑنے والے جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جناح ہاؤس حملے کا کوئی پلان نہیں تھا، 9 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، رجیم چینج کے بعد عمران خان کے بیانیے کو نہ روکنا ہمارا بھی قصور ہے۔جمشید چیمہ نے پارٹی رکنیت اور تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر مسرت چیمہ نے کہا کہ ہمارے بس میں ہوتا تو کاش 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا، 9 مئی کا واقعہ افسوس ناک سانحہ تھا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی میری زندگی کا بدترین دن تھا۔ادھرسینیٹر عبدالقادر نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں جبکہ پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کے سابق صدر راؤ یاسرنے ’تحریک انصاف حقیقی‘ بنانے کا اعلان کردیا ۔ سٹی صدر پی ٹی آئی و ٹکٹ ہولڈر خالد عزیز لون نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔
اسلام آباد قومی احتساب ترمیمی بل 2023ء ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا، پیر کو پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ...
لاہوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا...
کراچی امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو تو پاکستانی روپیہ...
کراچی جیو پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما اور...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو انڈر انوائسنگ سے بچنے کے لیے آئندہ بجٹ برائے 2023-24 میں کم سے کم ٹیکس رجیم ...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے 9مئی کوجی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر...
اسلام آباد مالی سال 2023-24ء کے وفاقی بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی تعداد میں کمی کئے جانے کی تجویز ہے۔ اگرچہ ود...
اسلام آبادذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ریلوے میں ہر روز سفر کرنیوالے لاکھوں مسافروں سے...