جج کو دھمکی، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

26 مئی ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے خاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکلاء علی بخاری اور گوہر علی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، عدالت نے سماعت 8جون تک ملتوی کردی۔