اسلام آباد ،لاہور(نیوز ایجنسیز،ٹی وی رپورٹ) آڈیو لیکس انکوائری کے معاملے پر عدلیہ اور حکومت پھر متصادم نظر آرہی ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ججز کوتعینات کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشورہ ضروری نہیں تھا، جوڈیشنل کمیشن کی انکوائری روکے جانے سےہم سرخروہوئے، آڈیو لیکس میں چیف جسٹس کی ذات اورانکی ساس ملوث تھے ان سے کیسے مشورہ کیا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ججزچاہتےہیں کہ یہ ابہام اسی طرح چلتا رہے تو ٹھیک ہے چلائے رکھیں اسکو، انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن کی انکوائری روکےجانےسےہم سرخرو ہوئے، حکومت کےپاس یہی راستہ تھا سپریم کورٹ کےججزکی سربراہی میں کمیشن بنائے۔ادھر وزیردفاع خواجہ آصف نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے بینچ پراعتراض اٹھادیا،جناح ہا ؤس کے دورے کے موقع پر میڈيا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عدلیہ کا ایک گروہ ہے جو اپنی آڈیوز کے فیصلے کرنے خود ہی بیٹھ گیا اپنی آڈیو لیکس کے خود ہی منصف بن گئے، عدلیہ نے آڈیو لیکس کمیشن کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، عدلیہ اپنی آڈیوز کا خود منصف بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اسکا ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری کا کیوں آیا؟ 9 مئی کو جو کچھ کیا گيا اسکی باقاعدہ تیاری کی گئی یہ ریاست کیخلاف بغاوت تھی، قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے، ایک شخص اقتدار کھوکر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، ابھی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...