اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار،نمائندہ جنگ، ، نیوزایجنسیز)ابرارلحق ،فردوس عاشق اعوان ،سیف اللہ نیازی اورمراد راس سمیت مزید متعدد رہنماء PTI سے الگ ہو گئے ، پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری نے 9مئی کے واقعات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکاکہناتھا کہ نومئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےپاکستان کی تاریخ میں ایسے واقعات کبھی نہیں ہوئے،ان واقعات میں کون ملوث تھا یہ وقت بتائیگا، شہداء کی یادگاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں کوئی بھی محب وطن پاکستانی فوج کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتاجن خاندانوں کیساتھ زیادتی ہوئی ان سے معذرت خواہ ہیں فوج قومی اور دفاعی ادارہ اور قوم کی عزت کا نشان ہے، ابرارالحق نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا انکا کہنا تھاکہ میری پرورش سیاسی و فوجی گھرانے میں ہوئی شہدا کی تصویر کی سلیوٹ کرتا ہوں عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں عمران خان نے فوج پرحملہ کرایا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے پچھلے ایک سال کے دوران بہت ڈسٹرب رہا اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتاہوں اور تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں سابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مشیر حالات یہاں تک لیکر آئے ہیں ، فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیٰحدگی کا اعلان کردیا اور 9 مئی کے واقعات کو پی ٹی آئی کے چہرے پر بدنما داغ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی منظم سازش ہوئی، شرپسند کارروائیوں اور عزائم کے تانے بانے وزیراعظم ہاؤس سے ملتے رہے عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلئےزہر قاتل بن گیا ہے پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینکنا عمران خان کا مشغلہ ہے پشاور میں سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیااور کہا قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں، عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے جو نہیں کہتے وہ کرتے ہیں تحریک انصاف میں انصاف کا کوئی نام نہیں ،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور صدر یوتھ ونگ سندھ عباس جعفری نے پارٹی چھوڑ دی ہے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں پاکستان کی بنیادآرمی ہے پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں،فیصل آباد سےسابق رکن قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نےبھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیااپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا بہت غلط ہوااسکی بھر پور مذمت کرتا ہوں ، پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر معروف سیاستدان میاں طارق عثمان خان گدھوکا وٹو نے سیاست کو خیرباد کہنےاور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا پریس کانفرنس میں انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی ،سابق رکن پنجاب اسمبلی دیوان عظمت نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے جبکہ ایک اور ٹکٹ ہولڈر طارق ارشاد نے ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کیا اور عمران خان پر سخت تنقید کی ، بہاولنگر سے بھی پی ٹی آئی دو کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے صوبائی حلقہ پی پی 240 سے سابق ایم پی ایز ممتاز مہاروی اور آصف موہل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...