اومی کرون انفیکشن سے متاثرہ 10فیصد افراد میں طویل مدتی کوویڈ19موجودرہتا ہے، جدیدتحقیق

27 مئی ، 2023

واشنگٹن ( اے پی ) کووڈ 19کی ایک قسم اومی کرون انفیکشن سےمتاثر ہونیوالے تقریباً 10فیصد افراد میں کووڈ کے طویل مدتی اثرات رہتے ہیں۔ 10 ہزار مریضوں پر ہونے والی ایک امریکی تحقیق کے مطابق یہ تعداد ابتدائی تخمینے سے کم ہے اور اس سے ’ لونگ کوویڈ‘ یا تادیر کوویڈ رہنے کی پراسرار بیماری کے اسرار جانے میں مدد ملے گی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کی ابتدائی فائنڈنز میں درجن بھر علامتیں نمایاں کی گئی تھیں جو کہ ’ تادیر رہنے والے کوویڈ‘ کی نشاندہی کرتی ہیں۔ تادیر رہنے والے کوویڈ سے مراد صحت کی وہ خرابیاں ہیں جو کوویڈ 19 کے ایک ہلکے سے حملے کے کئی مہینے حتیٰ کہ کئی برس تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ’ تادیررہنےوالے کوویڈ‘ کاشکار ہیں اور اس کی علامات میں تھکن اور دماغ پر چھاجانے والی دھند سمیت ایک درجن علامات شامل ہیں۔ سائنسدان ابھی تی یہ پتہ چلانے میں ناکام رہے ہیں کہ اس کا سبب کیا ہے ؟ اس کا علاج کیسے کیاجائے ؟ حتیٰ کہ اس کی تشخیص بھی کیسے کی جائے۔