حج انتظامات،منیٰ میں خیموں کی تیاری کا آغاز

27 مئی ، 2023

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) منیٰ میں ان دنوں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں، حج مشنز اور طواف کمپنیوں کے درمیان حجاج کرام کے قیام لئے خیموں کی تیاری ، اور یوم ترویہ اور ایام تشریق کے موقع پر عازمین حج کے استقبال کی تیاری کے سلسلے میں مقابلے کی کیفیت ہے۔ منیٰ میں حج انتظامیہ تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے تیاریوں کی مکمل نگرانی کرتی ہے، جو ہر ممکن اقدامات اور تمام توانائیاں صرف کرتے ہوئے خدمت جاری رکھی ہوئے ہیں تاکہ تمام حجاج کرام اپنی رسومات کو آسانی اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کر سکیں، اگلے چند دنوں کے دوران کیمپوں میں گدوں، بستروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کیمپوں کے اندر تمام انتظامات اور آلات نصب کرنے کا کام مکمل ہوجائے گا۔