اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ممنوعہ علاقوں میں جانے والے، بھیجنے والے اور جانے میں مدد کرنیوالے پر ملٹری ایکٹ لگتا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور ملٹری ایکٹ کا اطلاق وہاں ہوتا ہے جودفاع سے متعلقہ جگہ ہو جبکہ جناح ہاؤس کور کمانڈر کی رہائش گاہ اور کیمپ آفس تھا، وہاں بہت حساس چیزیں بھی موجود تھیں، جناح ہاؤس سے اٹھائی گئی چیز اگرکسی ہمسایہ ملک سے استعمال ہو جائے تو کیا وہ سیاسی احتجاج ہوگا،کینٹونمٹس کے علاقوں ، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہوگا،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کے کیسز سول و خصوصی عدالتوں میں چلائے جائیں گے ، پنجاب اور کے پی کے کے 33 افراد کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا ہے جن کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوگا ، 499 میں سے صرف 6 ایف آئی آر ہیں جنہیں پراسس کیا جارہا ہے، صرف 6 ایف آئی آر کا ٹرائل ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے ۔ وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ 9 مئی کے واقعات پر مجموعی طور پر 499 ایف آئی آر درج کی گئیں، جن میں 5 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے 80 فیصد لوگ ضمانت پر رہا ہیں، اے ٹی اے کے مقدمات میں 3944 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 88 مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ، 9 مئی کے واقعات سب کے سامنے اور مختلف باتیں سامنے آ رہی تھی، میں آج تک میں خاموش تھا کہ حقائق مکمل سامنے آئیں تو بات کروں اور جو حقائق پیش کروں گا وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کروں گا ، فوجی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے کسی قانون سازی یا ترمیم کی ضرورت نہیں، فوجی حکام مقدمات کی تفتیش کریں گے لیکن پورا ٹرائل شفٹ نہیں ہوگا وہ یہ دیکھیں کہ کیس میں کہاں کہاں ملٹری ایکٹ یا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے ، 9 مئی کے واقعات نے موقع دیا کہ قوم اس فتنے کا ادراک کرے اور اس سے اپنے وجود کو پاک و صاف کرے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...