وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

27 مئی ، 2023

اسلام آ باد(نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گذشتہ روز وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلی ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ،اس موقع پر میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، سید فیصل سبزواری، مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔