آرمی چیف کی طرف سے اعلان کردہ اڑھائی کروڑ روپے کی تقسیم کیلئے پولیسشہداء کے ورثاء کو خطوط ارسال

27 مئی ، 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر وفاقی پولیس کے شہدا ءکے خاندانوں کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کا تحفہ دیا ہےجو تمام شہداء کے ورثاء میں تقسیم کیا جار ہاہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے شہداء کے ورثاء کو باقاعدہ خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ز دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداء کے ورثاء کو پیش کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق شہداء کے ورثانے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کا شکر یہ ادا کیاہے۔