اسلام آباد (صالح ظافر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جن کی حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کوششیں عمران خان کی وجہ سے ناکام ہو گئیں، نے دوبارہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں سینئر صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے کام کرنے پر بھی سوال اٹھادیا۔ اس سے قبل بلاول نے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی شہر گوا میں ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس اور مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیا جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ بلاول بھٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان نے نئی دہلی میں جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات تب ہی ممکن ہوں گے جب وہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اپنے اقدامات کو واپس لے جہاں اس نے متنازع علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرکے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے کوئی نئی فوجی عدالتیں نہیں بنا رہی۔ 9 مئی کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے بلاول نے وضاحت کی کہ فسادیوں کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی تنظیموں پر پابندی کے خلاف ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بھی سیاسی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سیاسی جماعت بننے کی صلاحیت ہے لیکن سوال اٹھایا کہ اگر عمران ’’غیر جمہوری طریقے‘‘ سے برتاؤ کرتے رہے تو بات چیت کیسے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر اب ان کے پاس پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کا کوئی آپشن نہیں۔ بلاول بھٹو نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فضائیہ کے تمام شہداء کی شکر گزار ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...