قومی علامات کی بے حرمتی کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی،مریم اورنگزیب

27 مئی ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملے کے سرغنہ اور کارندوں کو سزا جمہوری احتجاج اور ریاست پر حملے میں فرق ظاہر کرتی ہے، قومی علامات کی بے حرمتی کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون پامال کر کے قومی علامات کی بے حرمتی امریکا میں ہو، برطانیہ یا پاکستان میں، اسے کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح جتھوں کے وکیلوں اور ٹھیکیداروں کو امریکا سے ہی جواب مل گیا ہے۔